میں نے امریکہ میں شو سینا کے لیے چندہ مہم چلائی تھی: ڈیوڈ ہیڈلی

ممبئی : پاکستانی نژاد امریکی دہشت گرد ڈیوڈ کولمین ہیڈلی نے ممبئی کی ایک عدالت میں ویڈیو کانفرنسنگ کے توسط سے انکشاف کیا ہے کہ اس نے امریکہ میں شو سینا کے لیے چندہ جمع کرنے کا پروگرام چلایا تھا۔اور پارٹی سربراہ بال ٹھاکرے کو اس چندہ اکٹھا کرنے کے پروگرام میں مدعو کرنے کا منصوبہ بنایا تھا۔
55سالہ ہیڈلی نے ،جو 26/11حملوں کے مقدمہ میں سلطانی گواہ بنا ہے، یہ دعویٰ2008کے ممبئی حملے کی سازش رچنے والے اصل ملزم ابو جندال کے وکیل عبد الوہاب خان کے ذریعہ کی جانے والی جرح کے دوران کیا۔ایک سوال کے جواب میں ہیڈلی نے کہا کہ اس نے اس پروگرام کے لیے بال ٹھاکرے کو مدعو کرنے کا منصوبہ بنایا تھا۔
لیکن یہ منصوبہ ابتدائی مرحلہ میں سرسری طور پر بنایا گیا تھا ورنہ اس پروگرام کے لئے ٹھاکرے کو بلانے کا کوئی مخصوص منصوبہ تیار نہیں کیا گیاتھا۔دہشت گردانہ حملوں میں ملوث ہونے کے باعث امریکہ میں مجرم قرار دیے جانے والے لشکر طیبہ کے گرگے ہیڈلی نے کہاکہ شو سینا کے ایک کارکن راجا رام ریگے نے اس سے کہا تھا کہ ٹھاکرے علیل ہیں اس لیے عین ممکن ہے ان کا بیٹا یو پارٹی کے دیگر کارکن اس میں شرکت کر سکتے ہیں۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: I arranged fund raising event for shiv sena in usclaims headley in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply