امریکہ میں ایک ہندوستانی سافٹ وئر انجینئر نے خود کشی کر لی

حیدرآباد:تلنگانہ سے تعلق رکھنے والے سافٹ ویر انجینئر نے امریکہ میں اپنے مکان میں خودکشی کرلی۔ وہ امریکہ کے سیاٹل کی ایک سافٹ ویر کمپنی میں کام کرتا تھا۔
یہاں موصولہ اطلاعات کے مطابق اس کی شناخت بھونگیر کے قریب رالا جنگاؤں سے تعلق رکھنے والے مدھو ریڈی کے طور پر کی گئی ہے۔ اس کے پسماندگان میں بیوی اور 6سالہ بیٹی ہے۔
اس کی بیوی بھی سیاٹل میں ایک کمپنی میں کام کرتی ہے۔ اس جوڑے نے حال ہی میں ایک مکان خریدا تھا۔ اس کی خودکشی کی وجہ فوری طور پر معلوم نہ ہوسکی۔ اس کا ایک رشتہ دار جو امریکہ میں رہتا ہے نے اس کی خودکشی کی تصدیق کی تاہم اس نے تفصیلات نہیں بتائی۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Hyderabad techie ends life in seattle in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply