کیلی فورنیاجزیرہ نما میں نیوٹن طوفان کی تباہکاریاں،2 ہلاک تین دیگر لاپتہ

سان جوزے (میکسیکو) : سیاحتی مقام باجا کیلیفورنیا جزیرہ نما میں آئے نیوٹن نامی طوفان کی وجہ سے بھاری بارش ہوئی ہے اور کم از کم 2 افراد ہلاک ہوگئے ہیں ان کے علاوہ تین افراد لاپتہ بھی ہیں۔
یو طوفان شمال مغرب کی طرف بڑھ رہا ہے۔ کل شام تک اس نے سیاحتی مقام کو پار کرلیا تھا اور خلیج کیلی فورنیا کی طرف بڑ ھ رہا تھا۔ اچھی بات یہ ہے کہ اس وقت سیاحت کاسیزن نہیں ہے ورنہ یہاںسارے ہوٹلوں کے کمرے امریکی سیاحوں سے بھرے ہوتے ہیں۔
.ایک ساحل پر دو لوگوں کی لاشیں ملی ہیں خیال ہے کہ یہ لوگ ماہی گیری کی اس کشتی کے 5افراد کے عملے میں شامل تھے جسے سمندری طوفان نے تباہ کردیا ہے۔ باقی تین افراد کی لاشوں کو بحریہ تلاش کررہی ہے۔
اس طوفان کے ساتھ 75 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی تھیں۔ توقع ہے کہ آج یہ طوفان شمال مشرق کی طرف رخ کرے گا اور سہ پہر تک ایریزونا پہنچ جائے گا۔ کل صبح اس کا زور ٹوٹ جائے گا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Hurricane newton to make second landfall in northwest mexico in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply