سمندری طوفان ’میتھیو‘ سے ہلاک شدگان کی تعداد 1000 سے زائد،تدفین اجتماعی قبروں میں

پورٹ آپرنس:کیریبیائی سمندر میں گزشتہ ایک دہائی میں آئے سب سے طاقتور سمندری طوفان ’میتھیو‘ سے ہیتی میں اب تک ایک ہزار سے زیادہ افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ گذشتہ منگل سے ہی قہر ڈھانے والے میتھیو طوفان کے بعد یہاں پر ہیضہ کی وبا پھوٹ پڑی ہے۔
یہ طوفان گزشتہ ایک دہائی کا سب سے طاقتور طوفان سمجھا جا رہا ہے۔اس میں 230 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی تھی۔ کل مقامی حکام نے اس طوفان سے ہوئی اموات کے اعداد و شمار دکھائے جو ایک ہزار سے زیادہ تھی۔ حکام نے یہ بھی بتایا کہ ایک ہی قبر میں کئی کئی مردے دفن کیے جارہے ہیں۔
کیونکہ ایک ایک مردے کو الگ دفن کرنا اس لیے مشکل ہورہا ہے کہ باہر پڑے رہنے سے تعفن اٹھنے لگا ہے اور فضا کے زہر آلود ہوجانے کا خدشہ ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Hurricane matthew toll in haiti rises to 1000 dead buried in mass graves in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply