میتھیو طوفان سے ہیتی میں ہلاک شدگان کی تعداد339ہو گئی

ہیتی: سرکاری ذرائع کے مطابق ہیتی میں نہایت ہلاکت خیز سمندری طوفان میتھیوسے ہلاک شدگان کی تعداد بڑھ کر339 ہو گئی ہے۔ سرکاری ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ اس طاقتور طوفان کے آنے کے بعد ساحلی شہر میں حکام اور امدادی کارکنان کا پہنچنا ابھی تک ابتدائی مر حلے میں ہے۔
قبل ازیں حکومت، اقوام متحدہ اور دیگر بین الاقوامی ایجنسیوں کے عوامی نمائندوں سمیت ہنگامی عملے کی میٹنگ میں تعداد ہلاکت 283 بتائی گئی تھی۔ علاقے میں زیادہ تر اموات درختوں کے ٹوٹنے، ملبوں کے ہوا میں بکھرنے اور دریاؤں میں طغیانی کے سبب ہوئی ہے۔
یہ ساری تباہی منگل کو یہاں میتھیو طوفان کی وجہ سے 230 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والے طوفانی جھکڑوں کے باعث ہوئی ہے۔ اس طوفان سے زیادہ تر نقصان شہروں، ماہی گیری کے لئے مشہور گاؤں اور ملک کی سب سے خوبصورت شہروں میں شمار تبرون جزیرہ نما میں ہوا ہے ۔مرکزی حکومت کے ایک نمائندے پال رافیل نے بتایا کہ لاس انجلس کے ساحلی شہروں میں درجنوں لوگ ہلاک ہوئے ہیں۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Hurricane matthew death toll rises to 339 in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply