’میتھیو‘ طوفان سے نارتھ کیرولینا میں ہزاروں افراد بے گھر

لمبرٹن / کنسٹن:کیریبین سمندر میں آئے دہائی کے سب سے بڑے سمندری طوفان ’میتھیو‘کی وجہ سے نارتھ کیرولینا کے کئی ہزار لوگوں کو بے گھر ہونا پڑا ہے اور انتظامیہ طغیانی پر آئی ندیوں سے خطرے کے پیش نظر لوگوں کو محفوظ مقامات تک پہنچانے میں مدد کر رہی ہے۔
گورنر پیٹ میکرے نے کل وسطی اور مشرقی نارتھ کیرولینا میں آنے والے دنوں میں حالات کے مزید خطرناک رخ اختیار کرنے سے خبردار کیا تھا کیونکہ یہاں کی کئی ندیوں کی آبی سطح بہت بڑھ چکی ہے۔ میتھیو طوفان سال 2007 کے بعد بحر اوقیانوس کا سب سے طاقتور طوفان مانا جا رہا ہے۔ ہیتی میں اس کی وجہ سے ایک ہزار سے زیادہ لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔ طوفان کی وجہ سے فلوریڈا، جارجیا اور کیرولینا میں کم ازکم 30 لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔
مسٹر میکرے نے کل نامہ نگاروں کو بتایا کہ مزین تین لوگوں کے ڈوبنے کی تصدیق ہوئی ہے جس سے صوبے میں مرنے والوں کی تعداد 17 ہو گئی ہے۔ نارتھ کیرولینا میں کم از کم چار ہزار لوگوں نے عارضی کیمپوں میں پناہ لی ہے۔ کیمپ میں رہ رہے 60 سالہ سارا میک کولم نے کہا کہ ہم نے اپنا سب کچھ کھو دیا ہے۔“
امریکی صدر براک اوباما نے پیر کو ہی نارتھ کیرولینا میں قدرتی آفات منشور پر دستخط کر دئے تھے۔ اس سے سیلاب سے متاثر یہاں کےلوگوں کو وفاقی مدد دستیاب ہوگی۔ مسٹر اوباما نے کل جنوبی کیرولینا میں بھی قدرتی آفت کا اعلان کیا تھا۔ یہاں پر ہفتہ کو میتھیو کی وجہ ست زبردست تباہی ہوئی تھی۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Hurricane mathew leave thousands of thousand homeless in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply