غرب الہند کے ملک ڈومینیکا میں ماریا بحری طوفان سے32ہلاکتیں

سان جوآن، پورٹو ریکو: (یو این آئی) کیریبین ملک ڈومینیکا میں ماریا سمندری طوفان سے اب تک 32 لوگوں کی موت ہو چکی ہے اور درجنوں افراداب بھی لاپتہ بتائے جا رہے ہیں۔ وزیر اعظم روزویلٹ نے ایک مقامی ٹی وی چینل سے کہا، “طوفان سے اب تک 32لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔ اس بحران پر قابو پانے کے لئے پوری دنیا سے مدد کی ضرورت ہے۔ ” پانچویں زمرہ کے سمندری طوفان ماریا پیر کو ڈومینیکا سے ٹکرایا تھا۔ اس طوفان کی وجہ سے سینکڑوں گھر تباہ ہوگئے ہیں۔ قریبی اینٹی گوا جزائر سے گفتگو کرتے ہوئے اسکیرٹ نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں انہوں نے اس طاقتور طوفان کی وجہ سے ہونے والے نقصان کا جائزہ لیا ہے۔
طوفان کی وجہ سے مکانات کو نقصان پہنچا ہے اور پورے جزیرے میں بجلی کی خدمات ٹھپ ہے۔ اب تک کیریبین جزیرے میں اس طوفان کی وجہ سے 25 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ پورے جزیرے کے مواصلاتی نظام درہم برہم ہے اور ایئر پورٹ بھی بند ہیں۔ اس دوران پورٹو ریکو میں انتظامیہ نے لوگوں کو بلند مقامات پر پناہ لینے کے لئے کہا ہے۔ ماریا کے گزرنے کے بعد یہاں بھاری بارش اور سیلاب آنے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔ واضح رہے ہے کہ گزشتہ 90 سالوں میں یہ سب سے بڑا طوفان ہے۔ کیریبین جزیرے میں اس ماہ میں کا یہ دوسرا بڑا طوفان ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Hurricane maria devastates puerto rico kills at least 32 in caribbean in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply