ایرما طوفان جزائر غرب الہندمیں تباہی مچانے کے بعد ہیتی اور کیوبا کی جانب بڑھ گیا،13ہلاک

نیویارک: بین الاقوامی ادارے آئی آر سی کے مطابق سمندری طوفان ارما کریبیئن جزائر میں تباہی مچانے کے بعد ہیٹی اور کیوبا کی طرف بڑھ رہا ہے۔ اس طوفان سے اب تک13افراد ہلاک اور بارہ لاکھ لوگ متاثر ہوئے ہیں۔ہیٹی کے لوگ اس صورتحال سے سخت پریشان ہیں کیونکہ وہ ابھی 2010 کے زلزلے کے اثرات سے نہیں نکلے تھے کہ طوفان کی خبر آگئی ہے۔ عالمی اداروں کا کہنا ہے کہ یہ طوفان اب تک آنے والے طوفانوں میں سب سے اونچے درجے کا طوفان ہے اور اس کے ساتھ 185 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہوائیں بھی آگے بڑھ رہی ہیں۔ امداد ادارے ریڈ کراس کا کہنا ہے کہ متاثرین کی تعداد4کروڑ 90 لاکھ افراد تک جا سکتی ہے۔ جبکہ وبائی امراض کے پھیلنے کا خدشہ بھی موجود ہے۔برطانیہ کے زیر انتظام جزیرے ٹرکس اینڈ کیکس میں بھی طوفان کا اندیشہ ہے جس کے باعث حفاظتی تدابیر کی جا رہی ہیں۔ گورنر جان فریمن نے کہا ہے کہ ہم نے ان جزائر کو خالی کرانے کا فیصلہ کر لیا ہے جن کے متاثر ہونے کا زیادہ خطرہ ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ارما طوفان کیوبا سے ہوتا ہوا اتوار کو امریکی ریاست فلوریڈا سے ٹکڑائے گا۔ اس گردابی طوفان کو امریکہ نے تباہ کن طوفان پانچ کے زمرے میں رکھا ہے اور اسے صدی کاایک خطرناک اٹلانٹک گردابی طوفان قراردیا گیا ہے۔ طوفان سے متعلق امریکہ کے قومی سنٹر کے مطابق ارما کی زیادہ سے زیادہ رفتار 298 کلومیٹر فی گھنٹہ تھی۔ 1980 کے بعد بحر اوقیانوس کے خطہ میں یہ سب سے زیادہ رفتار درج کی گئی ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Hurricane irma track update dominican republic haiti next 13 dead in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply