روہنگیا مسلمانوں کے لئے قائم شدہ کمیشن میں کوفی عنان کی شمولیت کے خلاف مظاہرہ

سٹٹوے( میانمار):میانمار میں اکثریت بدھ مت کے پیروکاروں اور اقلیتی روہنگیا مسلمانوں کے درمیان تنازعات کے حل کے لیے اقوام متحدہ کے سابق سکریٹری جنرل کوفی عنان کی قیادت میں قائم مشاورتی کمیشن کی مخالفت میں آج ملک کے شمال مغرب میں واقع راکھنی صوبے میں سیکڑوں لوگوں نے ریلی نکالی۔
جمہوریت حامی رہنما آنگ سان سو کی نے انسانی حقوق کے تئیں اپنی وابستگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مسٹر عنان کی قیادت میں ایک کمیٹی تشکیل دی لیکن مقامی لوگ اس کمیٹی میں غیر ملکی (عنان) شہری کے ہونے کی مخالفت کر رہے ہیں۔ ایک مظاہرین نے کہا ”ہم اس کمیشن میں کسی غیر ملکی کو نہیں دیکھنا چاہتے ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ اس کمیٹی میں راکھنی کے لوگوں کو رکھا جائے ۔ قابل غور ہے کہ ملک میں زیادہ تر روہنگیا مسلمانوں کو شہریت حاصل نہیں ہے اور وہ بنیادی سہولیات سے بھی محروم ہیں۔
ان میں سے بڑی تعداد میں روہنگیا مسلمان گزشتہ چند برسوں میں سمندری راستے کے ذریعے یہاں سے بھاگنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ محترمہ سو کی کی پارٹی نیشنل لیگ فور ڈیموکریسی (این ایل ڈی) نے اس سال میانمار کے انتخابات میں بھاری اکثریت سے جیت درج کی تھی۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Hundreds protest kofi annan led panel on rohingya muslims in myanmar in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply