چین میں انسانی حقوق کے حامی وکیل کو 12 سال کی سزا

بیجنگ: چین کی ایک عدالت نے انسانی حقوق کے حامی ایک وکیل کو فراڈ کے الزام میں 12 سال کی قید کی سزا سنائی ہے۔ انسانی حقوق کے حامی وکیل کے وکیل نے اس سزا کو انتقامی کارروائی قرار دیا ہے۔
بیجنگ پولیس نے انسانی حقوق کے حامی وکیل شیا لن کو 2014 کے نومبر میں گرفتار کیا تھا۔ انسانی حقوق کے حامی وکیل کے وکیل نے کہا ہے کہ صدر شی جن پنگ کی انتظامیہ معاشرے پر اپنا کنٹرول سخت کرنے کیلئے ابھی اور انسانی حقوق کے حامیوں کو سزا دلوا سکتا ہے۔
46سالہ شیالن کو، جن کے موکلوں میں منحرف فنگار آئی وئی وئی اور بیباک و شعلہ بیان مقررپو ژی پیانگ بھی ہیں ،نومبر2014میں گرفتار کیا گیا تھا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Human rights lawyer jailed for 12 years in china in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply