شیخ عیسیٰ کی رہائی کے لیے بحرین کی حقوق انسانی تنظیموں نے بھی مہم چھیڑ دی

منامہ:بحرین میں گرفتارشیعہ عالم دین شیخ عیسیٰ قاسم کی رہائی کے لیے انسانی حقوق کی تنظیموں نے بھی مہپم چھیڑ دی ہے، ’شیخ عیسی قاسم کو نجات دلاو ‘کے عنوان سے چلائی گئی اس مہم کا آغاز منگل کے روز سے شروع ہو گیا۔سوشل میڈیا پر عربی کے لیے ”انقذو الشیخ قاسم اور انگلش کے لیے ’save sheikh_qassim save _کا ٹرینڈ لگانے کی تاکید کی گئی ہے۔
انسانی حقوق کی تنظیموں نے سوشل میڈیا کے صارفین سے اپیل کی ہے کہ وہ شیخ عیسیٰ قاسم کی حمایت میں تصاویر اور ویڈیو کلپس کو سوشل میڈیا پر پوسٹ کریں۔بحرین کی سیکیورٹی فورسز نے منگل کے دن منامہ کے الدراز علاقے میں شیخ عیسیٰ قاسم کے گھر پر حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں وہاں پر موجود شیخ عیسی قاسم کے جانثاران نے دفاع کرنے کی کوشش کی لیکن وہ اپنی کوششوں میں کامیاب نہ ہو سکے اور چھ افراد ہلاک اور کئی افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔
بحرینی حکومت نے شیخ عیسیٰ قاسم کے گھر کے تمام کنکشنز کاٹ دیئے ہیں جسکی وجہ سے ابھی انکی خیریت کے بارے میں کچھ نہیں کہاجا سکتا۔ اتوار کے دن بحرینی عدالت نے شیخ عیسیٰ قاسم کو منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کے کارروائیوں میں ملوث ہونے کے الزام میں ایک سال قید اور ایک لاکھ دینار جرمانہ ادا کرنے کی سزا سنائی تھی۔اس سے پہلے بحرینی وزارت داخلہ نے شیخ عیسیٰقاسم پر بیرونی ممالک کے مفادات کے تحفظ اور فرقہ وارانہ اقدامات کا الزام لگاتے ہوئے انکی شہریت منسوخ کر دی تھی۔

Title: human rights groups launch mass campaign in favour of sheikh isa qasim in Urdu | In Category: دنیا  ( world ) Urdu News

Leave a Reply