حقوق انسانی کمیشن بنگلہ دیش نے ہندومندروں پر حملہ کی تحقیقات شروع کر دیں

ڈھا کہ: بنگلہ دیش کے حقوق انسانی کمیشن نے اتوار کو برہمسا نریا ضلع کے نکھیر نگر میں ہندو خاندانوں اور مندروں پر حملے کو شرمناک اور مقامی انتظامیہ کی ناکامی قرار دیا اور کہا کہ کمیشن کی تین رکنی ٹیم نے اس کی تحقیقات شروع کردی ہے۔
قومی انسانی حقوق کمیشن کے چےئرمین قاضی ریاض الحق نے آج ڈھاکہ میں ایک کانفرنس میں کہا کہ مقامی انتظامیہ کے سامنے اس طرح کے حملے ہونا نہ صرف اس کی ناکامی بلکہ شرمناک بھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کمیشن کی تین رکنی کمیٹی جائے واردات پر بھیجی جاچکی ہے۔
کمیٹی حملے کے شکار لوگوں اور مقامی افسران سے بات چیت کرکے اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ یہ ہندووں کے خاندانوں اور ان کے مندروں پر منصوبہ بند حملہ معلوم ہوتا ہے۔
واضح رہے کہ اتوار کو تقریباً تین ہزار مسلمانوں نے ایک ہندو نوجوان کے فیس بک پر اسلام کے خلاف قابل اعتراض پوسٹ کے خلاف ریلی نکالی تھی جس کے بعد ان کے مندروں پر حملے کئے گئے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Human rights commision bangladesh to investigate attacks on hindu temples in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply