جاپان میں بارش و سیلاب کی تباہکاریاں جاری، دو ہلاک،18لاپتہ،لاکھوں افراد سے نقل مکانی کر ائی گئی

ٹوکیو: جنوب مغربی جاپان میں آج دوسرے دن بھی تیز بارش اور سیلاب کے باعث دو افراد ہلاک اور18دیگر لاپتہ ہوگئے۔ چار لاکھ لوگوں کو اپنے گھروں سے باہر محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیاہے۔ اور مزید لاکھوں افراد سے نقل مکانی کرنے کا انتباہ دے دیا گیا۔ این ایچ کے قومی ٹیلی ویژن کے مطابق جنوب مغربی جزائر کیوشو کے فوکو اوصوبے کے کچھ حصوں میں 9 گھنٹوں میں 774 ملی میٹر (30.5 انچ) بارش ہوئی ہے جو معمول سے 2.2 گنا زیادہ ہے۔
غیرمعمولی طور پر ہونے والی طوفانی بارش سے دریا اس قدر طغیانی پر آگئے کہ ان کے کنارے پھٹ گئے اور پپانی سڑکوں اور مکانوں کو بہا لے گیا اور کئی اسکول تباہ ہو گئے۔ا نہوں نے بتایا کہ بارش کی وجہ سے لاپتہ افراد کی تلاشی اور لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کے لئے 7500 امدادی کارکنوں کی مدد لی جارہی ہے۔
کابینی سیکرٹری یوشی ہیدوسوگا نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم متاثرہ علاقوں کے قریبی رابطے میں رہیں گے اور لوگوں کو بچانے کے لئے اپنی ساری توانائی کے ساتھ کام کریں گے اور نقصان کا پتہ لگائیں گے۔محکمہ موسمیات نے امکان ظاہر کیا ہے کہ جمعہ کو پورے دن بارش ہو سکتی ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Huge floods sweep southern japan two dead 18 missing in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
Tags: ,

Leave a Reply