لندن کی ایک پانچ منزلہ عمارت میں زبردست آتشزدگی

لندن: لندن کے ویسٹ ہیمسٹیڈ میں جمعرات کوعلی الصباح ایک پانچ منزلہ عمارت میں زبردست آگ لگ گئی جس کے بعد وہاں مقیم درجنوں افراد کو تیزی سے اس عمارت سے بحفاظت نکال لیا گیا۔

آگ اتنی تیزی سے بھڑکی اور پھیل گئی کہ اس پر قابو پانے میں چار گھنٹے لگ گئے۔انینگل ووڈ روڈ پر واقع عمارت میں لگی اس آگ کو بجھانے کے لیے 100فائر فائیٹرز اور 15فائر بریگیڈ گاڑیوں کی خدمات حاصل کی گئیں۔

فائر بریگیڈ کے عملہ نے اس اندیشہ کے تحت کہ چھت بیٹھ سکتی ہے وہاں جمع ہوجانے والے تمام مکینوں کو چھت سے ارتار لیا۔فائر بریگیڈ کے عملہ نے پہلی منزل سے دو افراد کو نکلنے میں مدد کی جبکہ نچلی منزلوں کے مکین خود ہی نکل گئے۔

سمجھا جاتا ہے کہ آگ چوتھی منزل سے سے لگی تھی۔ فائربریگیڈ کو رات ایک بج کر چار منٹ پر فون کیا گیا تھا ۔اور اس نے فوراً پہنچ کر صبح5بج کر ایک منٹ پر آگ پر مکمل طور پر قابو پالیا۔

تاہم ابھی تک آگ لگنے کا سبب معلوم نہیں ہو سکا۔لندن ایمبولنس سروس نے اس امر کی تصدیق کر دی ہے کہ کسی کو اسپتال نہیں لے جا نا پڑا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Huge fire engulfs a five storey residential building in london in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply