چین کی ایک فوجی تنصیب میں زبردست دھماکہ5ہلاک

ہانگ کانگ: چین کے مشرقی صوبے انہوئی میں ایک فوجی تنصیب میں دھماکہ ہوا۔ جس میں5افراد ہلاک اور 6دیگر زخمی ہو گئے۔ دھماکہ اتنا زبردست تھاکہ دو افراد کی موقع پر ہی موت ہو گئی جبکہ تین دیگر اسپتال میں دوران علاج چل بسے۔
اس فلک شگاف دھماکہ سے دو کلومیٹر دور واقع مکانوں کی کھڑکیوں کے شیشے تک چٹخ گئے۔ گاؤں والوں نے بتایا کہ شچینگ کاؤنٹی کے صنعتی پارک سے تیز آواز سنی گئی۔
پولیس نے فیکٹری کا محاصرہ کر لیا ہے جبکہ فائر بریگیڈ کے ملازمین اور مقامی افسر راحت و بچاؤ مہم میں مصروف ہیں۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Huge explosion tears through military factory in china in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
Tags:

Leave a Reply