شمال مشرقی نائجیریا میں تھانے میں زبردست دھماکہ،4ہلاک

لاگوس: دہشت پسند تنظیم بوکو حرام کی ہلاکت خیز دہشت پسندانہ کارروائیوں سے بری طرح متاثر نائجیریا کے شمال مشرقی صوبہ آداماوا کے جمیتا شہر میں واقع ڈویژنل پولس ہیڈ کوارٹر میںزبردست بم دھماکہ میں کم از کم 4افراد ہلاک اور20سے زائد زخمی ہو گئے۔آداماواکے پولس کمشنر محمد غزالی نے میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے اس واردات کی تصدیق کر دی۔ تاہم ابھی حتمی طور پر ہلاک شدگان کی تعداد نہیں بتائی جا سکتی ۔ریسکیو عملہ ہلاک و زخمیوں کی تلاش میں لگا ہے۔ابھی تک چار لاشیں مل چکی ہیں ۔رسیکیو ٹیم کا عملہ زخمیوں کو بچانے کی کوشش میں لگا ہوا ہے۔دھماکہ اس قدر شدت کا تھا کہ پولس ہیڈ کوارٹر کی عمارت اور اس کے باہر کھڑی گاڑیوں کا زبردست نقصان پہنچا۔اسپیشل ڈیوٹی کے ہمہ وقتی سکریٹری اور آداماوا ایمرجنسی منجمنٹ ایجنسی کے ایکزیکٹیو چیرمین ہارون فورو نے بھی ژن ہوا خبر ایجنسی سے اس واردات کی تصدیق کر دی اور کہا کہ ابھی وہ دھماکہ سے ہونے والے جانی و مالی نقصان کی تفصیل نہیں بتا سکتے۔نہ ہی ابھی یہ بتایا جاسکتا کہ یہ دھماکہ کس تنظیم یا فرد نے کیا ہے ۔ لیکن اس قسم کی دہشت گردانہ و بے رحمانہ کارروائی بوکو حرام کے دہشت گرد ہی اب تک کرتے رہے ہیں جس کی وہ ذمہ داری بھی قبول کرتے رہے ہیں اس لیے شک کی سوئی انہی کا رخ کرتی ہے۔واضح رہے ہ پولس ہیڈ کوارٹر میں ملک کا سینٹرل انویسٹی گیشن بیورو، موڑٹر ٹریفک ڈپارٹمنٹ اور پولس وردی سلائی سیکشن بھی واقع ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Huge blast rocks police station in nigeria 4 dead in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply