صومالیہ بم دھماکے کے 5ہلاک شدگان میںایک فوجی جنرل بھی شامل

جوہنسبرگ:افریقی ملک صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں ایک ریستوراں کے پاس ہوئے کار بم دھماکے میں ایک سینئر فوجی افسر سمیت پانچ افراد ہلاک و 20دیگر زخمی ہوگئے۔ ایک پولیس افسر نے دارالحکومت میں کافی اٹالیئن ریستوراں کے پاس کل ہوئے دھماکے میں پانچ افراد کے مرنے کی تصدیق کی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہلاک شدگان میں جنرل عابدی عدن بھی شامل ہیں۔
عینی شاہدین نے بتایا کہ دھماکے کی آواز آس پاس کے علاقوں میں سنی گئی۔افسر نے بتایا کہ تارکین وطن کے دفتر کے پاس سے دھماکے کی تیز آواز سنائی دی۔دھماکہ اتنا تیز تھا کہ آس پاس کا علاقہ ہل گیا۔ ذرائع نے بتایا کہ ہلاک شدگان کی تعداد بڑھنے کا خدشہ ہے کیونکہ زخمیوں میں کچھ کی حالت نازک ہے۔

Title: huge blast rocks downtown mogadishu | In Category: دنیا  ( world )
Tags:

Leave a Reply