یمن میںحوثیوں کے ڈرون و میزائل حملے جاری،فوجی پریڈ کو نشانہ بنایا،5ہلاک

صنعا: یمن میں سرگرم حاثی باغیوں کے حملوں میں کمی واقع ہونے میں نہیں آرہی۔اس بار انہوں نے جمعرات کے روز لاہاج صوبہ میں یمنی حکومت کی فوجی پریڈ کو نشانہ بنا کر ڈرون حملہ کیا جس میں کئیفراد ہلاک ہوگئے۔جس وقت یہ حملہ کیا گیاتو العناد اڈے پر فوجی پریڈ ہو رہی تھی۔سعودی اور حوثی میڈیا نے اس حملہ کی توثیق کرتے ہوئے کہا کہ اس میں5افراد ہلاک ہوئے ہیں۔حوثیوں نے نومبر میں اعلان کیا تھا کہ وہ سعودی وعرب اور یمنی حکومت پر ڈرون حملے روک رہے ہیں۔تاہم سعودی قیادت والے فوجی اتحاد نے بتایا کہ حالیہ ہفتوں میں حوثیوں نے کئی میزائل حملے کرنے کی کوشش کی۔ ابھی ایک روز پہلے ہی حوثی باغیوں نے سعدہ صوبہ کے الطائر ڈسٹرکٹ سے سعودی عرب پر بالسٹک میزائل داغنے کی کوشش کی تھی جس میں خود ان کا ہی جانی نقصان ہوا تھا ۔کیونکہ میزائل داغے جانے کی کوشش میں لانچر پر ہی پھٹ گیا جس میں15حوثی انتہاپسند ہلاک ہو گئے تھے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Houthis target yemen military parade in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
What do you think? Write Your Comment