یمن میں حوثی باغی اپنی جنگ خود لڑ رہے ہیں:علی اردشیر لاریجانی

تہران :(ایجنسی) ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے تہران کی جانب سے یمن کے باغیوں کا سعودی عرب کے خلاف مسلح جنگ میں حوثی باغیوں کی پشت پناہی کی خبروں کو مسترد کردیا۔
ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے ڈاکٹر علی اردشیر لاریجانی نے ایران کی جانب سے یمن میں حوثیوں باغیوں کو میزائیلوں کی فراہمی کی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی جنگ خود سے لڑ رہے ہیں۔
خیال رہے کہ ریاض نے حوثی باغیوں پر الزام لگایا تھا کہ حوثی باغیوں نے گزشتہ ایک ماہ کے دوران ان کی ریاست پر تین بیلسٹک میزائل حملے کیے ہیں۔

Title: houthi rebels are fighting own battle themselvesiran | In Category: دنیا  ( world )

Leave a Reply