یمن سے حوثیوں کا سعودی شہر ظہران پر میزائل حملہ

ریاض: حوثی ملیشیا نے پیر کے دیر گئے سعودی عرب کے یمن سے متصل جنوبی علاقہ کے قریب واقع ظہران الجنوب کے شہری علاقوں کو نشانہ بنا کر ایک بالسٹک میزائل داغا ۔عرب اتحاد کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے ایک بیان میں کہا کہ یمن میں حوثی ملیشیا کو سپلائی کیے گئے ایک ایرانی میزائل سعدہ علاقہ کی جانب سے ظہران الجنوب میں غیر فوجی علاقوں پر داغا گیا۔
المالکی کے مطابق یہ میزائل سعودی عرب سے دو کلومیٹر کی دوری پر یمن میں بنجر زمین پر گر گیا۔المالکی نے مزید کہا کہ ایرانی حمایت یافتہ ملیشیا کی یہ حرکتیں اس امر کی کھلی نشاندہی کرتی ہے کہ حکومت ایران اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرر دادوں 2216 اور2231کی قراردادوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ملیشیا کی مدد کر رہی ہے اورانہیں خصوصی اسلحہ فراہم کر رہی ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Houthi missile targets dhahran al janoub falls short near saudi yemeni border arab coalition in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply