سعودی رائل ایر فورس نے جزان شہر پرحوثیوں کے داغے گئے میزائل راستے میں ہی تباہ کر دیے

ریاض: سعودی فضائی دفاعی نظام نے حوثیوں کے ذریعہ جزان صوبہ کی سرحد کی جانب داغے گئے بالسٹک میزائل راستے میں ہی ناکارہ بنا دیے۔ حوثیوں نے یہ میزائل حملہ جمعرات کو سحری سے تھوڑی دیر پہلے ہی کیا تھا۔

یہ بالسٹک میزائل رات ایک بج کر 58منٹ پر شہری و آبادی والے علاقوں کو نشانہ بنا کر جزان شہر کی جانب حوثیوں کے گڑھ سعدہ صوبہ کی جانب سے داغے گئے تھے۔ سعودی رائل ایر فورس ان میزائلوںکو راستے میں ہی روکنے اور تباہ کرنے میں کامیاب ہو گئی۔

واضح ہو کہ ایرانی حمایت یافتہ حوثی قبائلی شہری علاقوں کو نشانہ بنانے پر پباندی لگانے والے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سعودی شہری و آبادی والے علاقوں بشمول دارالحکومت ریاض پر متعدد میزائل مار چکے ہیں۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Houthi missile fired towards jazan intercepted by saudi air defenses in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply