سعودی عرب کے ابہا ہوائی اڈے پر حوثی ملیشیا کا میزائل حملہ،کئی غیر ملکیوں سمیت26زخمی

دوبئی: ایران حمایت یافتہ حوثی ملیشیا نے سعودی عرب میں ابہا بین الاقوامی ہوائی اڈے کو نشانہ بنا کر میزائل حملہ کیا جس میں26شہری زخمی ہو گئے۔

سعودی قیادت والے عرب اتحاد کے ترجمان کرنل ترکی المالکی کے حوالے سے سعودی خبر رساں ادارے ایس پی اے نے مزید بتایا کہ یہ حملہ بدھ کے روز طلوع آفتاب کے تھوڑی دیر بعد کیا گیا ۔ترجمان نے ییہ بھی بتایا کہ اس حملہ میں جو26غیر فوجی زخمی ہوئے ہیں وہ مختلف ممالک کے شہری ہیں۔

زخمیوںمیں یمن، ہندوستان اور سعودی عرب کی تین خواتین اور دو سعودی بچے بھی شامل ہیں۔ زخمیوں میں سے کم ا زکم18کو علاج کے لیے اسپتال میں داخل کر دیا گیا جبکہ 8زخمیوں کو مرہم پٹی کر کے جانے دیا گیا۔بعد میں شہری ہوابازی کے حکام نے بتایا کہ حملہ کے تھوڑی دیر بعد ہوائی اڈے پر طیاروں کی آمد و رفت اور زمینی کام کاج معمول کے مطابق شروع ہو گیا۔

یمنی حکومت نے کہا کہ صرف فوجی کارروائی سے ہی حوثی دہشت گردی کا منھ کچلا جا سکتا ہے۔فلسطینی صدر محمود عباس نے بھی حوثیوں کے اس مجرمانہ فعل کی مذمت کی ۔

بحرین کے وزیر خارجہ خالد بن احمد الخلیفہ نے عربی زبان میں ٹوئیٹ کرتے ہوئے کہا کہ ابہا ہوائی اڈے پر حوثی حملہ ایک دہشت گردانہ عمل اور ایرانی اسلحہ کا استعمال کرنا دہشت گردانہ کارروائیوں میں سنگین اضافہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ حوثی دہشت گردی کے خلاف ایک واضح اور ٹھوس بین الاقوامی موقف اختیار کیے جانے کی ضرورت ہے۔دریں اثنا حوثی ملیشیا نے اس حملہ کی ذمہ داری قبول کر لی ہے اور اپنے ٹی وی چینل المسیرہ کے توسط سے کہا ہے کہ اس حملہ میں کروز میزائل کا استعمال کیا گیا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Houthi militia target abha airport in saudi arabia in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.