صحت منصوبہ ’اوبامہ کئیر‘ منسوخی بل پر امریکی ایوان نمائندگان میں ووٹنگ

واشنگٹن: سابق امریکی صدر براک اوبامہ کی جانب سے چلائی گئی ہیلتھ انشورنس منصوبہ’اوبامہ کیئر‘کوبدلنے یا اسے منسوخ کرنے کی جگہ ریپبلکن ہیلتھ کیئر لائے جانے پرجمعرات کو امریکی ایوان نمائندگان میں ووٹنگ ہوگی۔ ریپبلکن لیڈر کیون میک کارتھی نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ پارٹی کے پاس اس بل کو پاس کرانے کے لیے کافی ووٹ ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ مسٹر ٹرمپ نے انتخابی مہم کے دوران’اوبامہ کیئر‘کو فضول و غیر مناسب قرار دیا تھا۔ مہم کے دوران انہوں نے ’اوبامہ ماکیئر‘منصوبے کو ختم کرنے کی بات کہی تھی۔ حلف برداری کے کچھ گھنٹوں بعد ہی مسٹر ٹرمپ نے ایک حکم جاری کرکے اوبامہ کیئر کو منسوخ کر دیا تھا لیکن ہیلتھ انشورنس منصوبہ پر ووٹنگ سے ٹھیک پہلے بل کو واپس لے لیا گیا۔ اس کے پیچھے سب سے بڑی وجہ ریپبلکن ارکان کے درمیان اختلافات بتائے جا رہے ہیں۔

Title: house to vote thursday on obamacare repeal bill | In Category: دنیا  ( world )

Leave a Reply