ایوان نمائندگان نے ایران کوطیارے فروخت کرنے سے امریکی کمپنیوں کو روک دیا

واشنگٹن:ایران کے ایٹمی معاہدے کی سالگرہ منانے سے عین ایک ہفتہ قبل ری پبلکن غلبہ والے امریکی ایوان نمائندگان نے امریکی کمپنیوں کو ایران کو مسافر بردار طیارے فروخت کرنے سے روک دیا۔
جمعرات کے روز ممبران پارلیمنٹ نے ایران کے برسوںپرانے طیاروں کی جگہ تین ماڈلوں کے نئے طیارے فروخت کرنے کی پیش کش کرنے والی شکاگو میں قائم کمپنی بوئنگ کے حوالے سے دو ترمیمات منظور کیں ۔لیکن اوبامہ ایڈمنسٹریشن کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ ہر اس قانون کو جس سے ایران کے ساتھ ایٹمی معاہدہ کی توہین ہوتی ہے،ہر حال میں ویٹو کر دے گا۔
ترمیم پیش کرنے والے ری پبلکن نمائندے پیٹر روسکن نے کہا کہ ان طیاروں کوایران کے پاسداران انقلاب استعمال کریں گے۔انہوںنے کہا کہ اس قسم کے طیارے ایران کو، جو آج بھی دہشت گردی کی مد د کرنے والا دنیا کا سب سے بڑا ملک ہے،فروخت کرناایک ایسی شے اسے بہم پہنچانا ہے جسے وہ فوجی مقاصد کے لیے استعمال کر سکتا ہے۔
بوئنگ طیارے میں 100بالسٹک میزائل یا 15000راکٹ لگے گرینیڈس لےجانے کی طاقت کا حامل ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: House passes measure to stop sale of boeing aircraft to iran in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply