اولاندے نے ایمرجنسی میں تین ماہ کی توسیع کر دی

پیرس: ملک کے صدر فرانسوا اولاند نے نائس شہر پر ہوئے حملے کو دہشت گردانہ حملہ قرار دیتے ہوئے ملک میں عائد ایمرجنسی کو تین ماہ تک کیلئے بڑھا دیا ہے۔
مسٹر اولاند نے کہا کہ جنوبی شہرنائس پر ہونے والا وحشیانہ حملہ واضح طور پر دہشت گردانہ حملہ تھا اور گزشتہ سال نومبر میں پیرس حملے کے دوران ملک میں نافذ کردہ ایمرجنسی میں مزید تین ماہ کی توسیع کردی جائے گی۔ مسٹر اولاند نے آج علی الصبح ہنگامی میٹنگ کے بعد بتایا کہ بیسٹائل ڈے کے موقع پر آتش بازی دیکھ رہے لوگوں کے ہجوم میں ایک ٹرک ڈرائیور نے اپنا ٹرک گھسا دیا۔
اس واردات میں کم از کم 84 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ مسٹر اولاند نے کہاکہ یہ حملہ ایک دہشت گردانہ حملہ تھا جو تشدد کی انتہاہے۔ مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق پولیس نے ٹرک ڈرائیور کو گولی مار کر ہلاک کر دیا ہے۔
حکام نے بتایا کہ ٹرک سے بڑی مقدار میں اسلحہ اور دستی بم برآمد کئے گئے ہیں۔ یہ حملہ آٹھ ماہ پہلے پیرس میں ہوئے دولت اسلامیہ فی العراق و الشام (داعش) کے اس حملے کے بعد ہوا ہے جس میں 130 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ (رائٹر)

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Hollande extends state of emergency in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply