ہالینڈ کے مرد اور لاٹوئیا کی خواتین سب سے زیادہ طویل قامت

لندن: (رائٹر) دنیا میں اب تک کے ایک مطالعہ سے پتہ چلا ہے کہ نیدر لینڈ کے مرد اور لاٹوئیاکی خواتین دنیا میں سب سے لمبے ہوتے ہیں ساتھ ہی یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ ایران کے مرد اور جنوبی کوریا کی خواتین گذشتہ صدی میں سب سے تیزی سے لمبے ہوئے ہیں۔
امریکہ کے لوگ بھی دنیا میں سب طویل قامت میں شمار ہوتے تھے لیکن سو سال پہلے قد کے حوالے سے مرد وخواتین کے بالترتیب تیسرے اور چوتھے مقام سے پھسل کر 2014 میں 37 ویں اور 42 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔
امپریل کالج کے سائنس دانوں کے مطالعہ اور ای لائف جنرل کے مطابق 30 سے 40 سال کے درمیان کچھ ملکوں کے لوگوں کے قد میں اضافہ رک گیا ہے مگر اس دوران اسپین اٹلی، لاطینی امریکہ اور مشرقی ایشیا کے لوگوں میں اب بھی قد میں اضافہ کا عمل جاری ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Holands men and latvias women are tallest in the world in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply