حزب اللہ کسی بھی وقت سعودی عرب میں دہشت گردانہ حملہ کر سکتا ہے

دوبئی: لبنان میں سرگرم دہشت گرد تنظیم حزب اللہ نے یمن میں دہشت گردانہ سرگرمیاں کرنے کے ساتھ ساتھ سعودی عرب کو بھی نشانہ بنانے کا منصوبہ بنا رکھا ہے اور وہ کسی بھی وقت سعودی عرب میں دہشت گردانہ حملہ کر سکتا ہے۔ سعودی عرب سے شائع ہونے والے انگریزی اخبار عرب نیوز میں العربیہ نیوز چینل کے حوالے شائع خبر میں کہا گیا ہے کہ یمن کی حکومت نے اس امر کی تصدیق کر دی ہے کہ حکومتی فوج اور دہشت گردوں کے درمیا ن تصادموں کے باعث جنگ میں الجھ جانے والے یمن میں حزب اللہ براہ راست مداخلت کر رہا ہے۔یہ بغاوت سابق صدر علی عبد اللہ صالح سے وابستہ ملیشیا اور حوثیوں کی قیادت میں کی جارہی ہے۔ ویڈیو میں حزب اللہ کے ایک کمانڈر کا ابو صالح کے حوالے سے جو حوثی دہشت گردوں کو ٹریننگ دینے کا ذمہ دار ہے، ذکر کرتے دکھایا گیا ہے۔ یہ تربیت ان دہشت گردانہ حملوں کے ارد گرد گھوم رہی ہے جو آئندہ سعودی عرب میںکیے جائیں گے۔الشرق الاوسط نے بھی جمعرات کو خبر دی تھی کہ شام میں حزب اللہ کے انتہا پسندوں کی بڑھتی ہلاکتوں کے پیش نظر ایران کو محاذ جنگ پر مزید ایرانی فوج بھیجنا پڑ رہی ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Hizbullah planning terror attacks in saudi arabia in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply