بنگلہ دیش میں ایک ہندو پجاری کا گلا کاٹ کر ہلاک کر دیا گیا

ڈھاکہ:مشتبہ انتہا پسندوں کے اقلیتوں پر حملوں کے سلسلہ کے تازہ ترین واقعہ میں ایک70سالہ ہندو پجاری کو نامعلوم افراد نے ہلاک کر دیا۔ پیر کے روز سے لاپتہ آنند گوپال گنگولی نام کے اس پجاری کی لاش جھینی داہ ضلع کے نول ڈانگا گاؤں میں اس کے گھر کے قریب پڑی پائی گئی۔
اس کو کسی دھار دار ہتھیار سے ہلاک کیا گیا تھا کیونکہ اس کا سر تقریباً تن سے جدا تھا۔یہ پجاری اپنی صبح کی پوجا کرنے مندر جانے کے بعد سے ہی لاپتہ تھا۔اگرچہ ابھی تک کسی نے اس قتل کی ذمہ داری نہیںلی ہے لیکن تحقیقات کاروں کا کہنا ہے کہ اس واردات میں جس طرح پجاری کو ہلاک کیا گیا ہے اس میںبالکل ویسا ہی طریقہ کار جیسا استعمال کیا گیا ہے جیسا گذشتہ10ہفتوں کے دوران دس دیگر ہلاکتوں میں کیا گیا تھا۔ضلع کے نائب پولس سربراہ گوپی ناتھ کانجی لال نے بتایا کہ آنند گنگولی آج صبح (منگل) یہ کہہ کر گھر سے نکلے تھے کہ وہ ایک ہندو گھرانے میں پوجا کرانے جا رہے ہیں۔
لیکن بعد میں کسانوں نے چاول کے ایک کھیت میں ان کی بری طرح مسخ لاش دیکھی۔ کانجی لال نے مزید کہا کہ وہ حملہ آوروں کی شناخت نہیں کر سکتے۔ان کی لاش ایک سنسان علاقہ مینپائی گئی اور قاتلوں کا دور دور تک اتہ پتہ نہیں ہے۔اور ہم نہیں سمجھتے کہ اس کا کوئی شاہد بھی ہوگا۔لیکن قتل کا انداز بتا رہا ہے کہ ویہ بالکل ویسا ہی ہے جیسا کہ اسلامی انتہا پسندحالیہ دنوں میں کرتے رہے ہیں۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Hindu priest slaughtered in western bangladesh police in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply