بنگلہ دیش جنتا پارٹی کا ہندو سربراہ ڈھاکہ سے لاپتہ

ڈھاکہ : بنگلہ دیش میں اقلیتی فرقہ کی نمائندگی کرنے کے لیے نوتشکیل جماعت بنگلہ دیش جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ہندو سربراہ متھن چودھری لاپتہ ہو گئے۔ انکی اہلیہ سمونا نے ایک پریس کانفرنس میں دعویٰ کیا کہ انکے شوہر اور پارٹی کے دیگر لیڈر اشوک گھوش 27اکتوبر کی شب سے لاپتہ ہیں۔
بنگلہ دیش کے معروف روزنامہ پروتھوم اولو نے خبر دی ہے کہ سمونا نے الزام لگایا ہے کہ 27اکتوبر کو نصف شب میں کچھ نامعلوم افراد خود کو ڈھاکہ کے فرش گنج سے خود کو قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکار بتاکر سادہ لباس میںآئے تھے۔ اور ان دونون کو اپنے ساتھ لے گئے۔ انہوںنے وزیر اعظم شیخ حسینہ اور وزیر داخلہ سے اپنے شوہر کی بحفاظت واپسی کے لیے مداخلت کرنے کا مطالبہ کیا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Hindu leader of bangladesh janata party missing in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply