بل کلنٹن نے ہلیری کو سماجی انصاف کا علمبردار قرار دیا

فلا ڈیلفیا:(رائٹر) سابق صدر بل کلنٹن نے اپنی اہلیہ اور صدارتی امیدوار ہلیری کلنٹن کو تبدیلی کا نقیب اور سماجی انصاف کا علمبردار بتایا۔ انہوں نے یہاں ڈیموکریٹ پارٹی کے کنونشن میں اپنی اہلیہ کے لئے مہم چلاتے ہوئے کہا ” میں نے اپنی پوری زندگی میں تبدیلی لانے کا اتنا خواہشمند “کسی کو نہیں دیکھا۔
وہ کبھی بھی کسی چیز کو جوں کا توں دیکھنا پسند نہیں کرتیں ہر چیز میں تبدیلی اور بہتری چاہتی ہیں وہ اس قسم کی خاتون ہیں۔ کل ہلیری کلنٹن ڈیموکریٹک پارٹی کی جانب سے صدارتی الیکشن کے لئے نامزد ہوئی ہیں۔ واضح رہے کہ وہ امریکی تاریخ میں کسی بڑی پارٹی کی طرف سے ٹکٹ حاصل کرنے والی پہلی خاتون بن گئی ہیں۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Hillary is the best changemaker i ever seen says bill clinton in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply