ریٹائرڈفوجی سربراہ کو ہدف تنقید بنانے پر ہلیری نے ٹرمپ کو لتاڑا

واشنگٹن :ڈیموکریٹک پارٹی کی امیدوار ہیلری کلنٹن نے انعام یافتہ ریٹائرڈفوجی سربراہ ڈجان ایلن کو دولت اسلامیہ فی العراق و الشام (داعش) کے خلاف جنگ کا ناکام جنرل قرار دینے پر ریپبلکن پارٹی کے اپنے حریف صدارتی امیدوار ڈونالڈ ٹرمپ کی کڑی تنقیدکی۔
ہلیری نے پان سلوانیا میں انتخابی جلسہ میں کہاکہ ریٹائرڈ جنرل جان ایلن ممتاز میرین ایک ہیرو اور محب وطن ہیں۔ ٹرمپ نے انہیں ناکام جنرل قرار دیا کیونکہ ایلن کو نہیں لگتا ہے کہ ٹرمپ کو کمانڈر ان چیف بننا چاہئے۔فلاڈیلفیا میں ہوئے ڈیموکریٹک نیشنل کنونشن میں ایلن نے ٹرمپ تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ کمانڈر ان چیف بننے کے لائق نہیں ہیں۔
اس کے اگلے ہی دن ٹرمپ نے ایلن کو ناکام جنرل قرار دیا۔ ہلیری نے کہا، ٹمپ ذرا سے اکساوے پر اپنا آپا کھو دیتے ہیں۔ کل ہی کی بات ہے جب انہوں نے جنرل جان ایلن کو ہدف تنقید بنایا۔ افغانستان میں ہمارے جوانوں کی کمان جنرل ایلن کے ہی ہاتھوں میں تھی۔ ہمارے کمانڈر ان چیف کو ہمارے ریٹائرڈ یا سرگرم جنرلوں کی توہین نہیں کرنی چاہئے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Hillary clinton slams donald trump for criticising retired army general in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply