ہلیری کلنٹن نے جنوبی بحیرہ چین پر ٹربیونل کے فیصلہ کا خیر مقدم کیا

واشنگٹن:امریکہ میں ڈیموکریٹک پارٹی کی جانب سے عہدہ صدارت کی امیدوار ہلیری کلنٹن نے جنوبی بحیرہ چین پر چین کے دعوے کو خارج کرنے کے بین الاقوامی ٹربیونل کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔
محترمہ کلنٹن نے گذشتہ روزجاری ایک بیان میں کہا کہ امریکی معیشت کےلئے بحری راستے کافی اہم ہیں اور اس لحاظ سے یہ فیصلہ خوش آئند ہے۔انہوں نے کہا ،امریکہ کے جنوبی بحیرہ چین سے کئی مفادات وابستہ ہیں اور آزاد تجارت امریکی معیشت کےلئے کافی اہم ہے۔اس فیصلے میں سبھی دعوؤں کاخارج کیا جانا اہم ہے کیونکہ یہ پرامن کثیر جہتی تجارت کے حق میں ہے۔
قابل ذکرہے کہ محترمہ کلنٹن امریکہ کے صدر براک اوباما کے پہلے دور اقتدار میں وزیر خارجہ رہ چکی ہیں اور ایشیا سے متعلق معاملات میں ان کا اہم رول تھا۔ اور انہوں نے انہیں بڑی تندہی سے انجام دیا تھا(رائٹر)

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Hilary clinton welcomes south china sea ruling in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply