یو کے حکومت کی امیگریشن پالیسیوں کےخلاف ہندوستانی تارکین وطن کا برطانوی پارلیمنٹ کے باہر زبردست مظاہرہ

لندن: یو کے میں ملازمت کر رہے ہندوستانی پیشہ وروں نے یو کے حکومت کی معاندانہ امیگریشن پالیسیوں کے خلاف اپنی لڑائی میں اور بھی شدت پیدا کر دی ۔ انہوں نے دیگر غیر ملکی تارکین وطن کے ساتھ مل کر یو کے پارلیمنٹ کے باہر زبردست احتجاجی مظاہر کیا۔
نہایت ہنرمند تارکین وطن پر مشتمل گروپ جو یورپی یونین کے باہر کے تقریباً1000ڈاکٹروں ا، انجینیروں، آئی ٹی پروفیشنلز اور اساتذہ کی نمائندگی کرتاہے جنوب ایشیا اور افریقہ کے تارکین وطن کو ساتھ ملائے گا اور بدھ کو اب تک کا سب سے بڑا احتجاجی مظاہرہ کرے گا۔
ہندوستان ،پاکستان، بنگلہ دیش اور نائجیریا کے پروفیشنلز اور ان کے اہل و عیال برطانیہ میں غیر معینہ مدت تک رہائش کی درخواستوں پر کارروائی میں تاخیر اور بلاجواز انکار کے خلاف احتجاج میں یو کے ہوم آفس کے خلاف احتجاج کریں گے۔

Title: highly skilled indian professionals step up uk protests | In Category: دنیا  ( world )

Leave a Reply