حزب اللہ اورشامی فوج کی رہے سہے باغیوں کی سرکوبی کے لیے بھی زبردست کارروائی شروع

بیروت:لبنان کی حزب اللہ اور شامی فوج نے شام اور لبنان کی سرحدی علاقہ میں واقع باغیوں کو ان کے آخری ٹھکانے سے بھی مار بھگانے کے لیے زبردست فوجی کارروائی شروع کردی۔
صدر بشارالاسد کی حمایت میں لڑنے والے فوجی اتحاد کے ایک کمانڈر نے یہ اطلاع دیتے ہوئے مزید کہا کہ یہ فوجی کارروائی لبنانی شہر ارصل کے مضافات میں واقع پہاڑیوں اور شامی شہر فلیتا کے قریبی علاقوں میں النصرة فرنٹ کے دہشت گردوں کے خلاف شروع کی گئی ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Hezbollah syria army launch offensive at syrian lebanese border in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply