حزب اللہ شام ۔لبنان سرحد سے متصل علاقہ میں ایک شاندار فتح کے قریب

بیروت:لبنان میں حزب اللہ کے رہنما سید حسن نصراللہ نے کہا ہے کہ شام۔لبنان سرحد سے متصل علاقہ میں جبھة النصرہ کے خلاف جنگ میں حزب اللہ ایک زبردست فتح سے محض چند قدم دور ہے ۔ انہوں نے ٹیلی ویژن سے نشر اپنے خطاب میں مزید کہا کہ جیسے ہی جنگ ختم ہو گی ایران کا حمایت یافتہ شیعہ گروپ اس پہاڑی علاقے میں سنی باغیوں سے جیتے گئے کسی بھی علاقے کو لبنان کی فوج کو دینے کے لئے تیار ہے۔
قابل ذکر ہے کہ حزب اللہ نے جمعہ کو شامی فوج کے ساتھ چلائی مشترکہ مہم میں شام۔لبنان سرحد سے باغیوں کو پسپا کرنے میں کافی حد تک کامیابی حاصل کر لی ہے اور اب کسی بھی وقت فتح حزب اللہ کے قدم چومے گی۔انہوں نے یہ بھی بتایا کہ جرود ارسال کے پہاری سرحدی خطہ میں بیشتر علاقہ جبھة النصرة کے انتہا پسندوں کے چنگل سے نکل چکا ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Hezbollah says nearing victory in battle at lebanon syria border in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply