اسرائیلی جنگی طیارے کو مار گرائے جانے پر حزب اللہ کے رہنما شیخ قاسم نے شامی فوج کو شاباش دی

تہران: لبنان کی حزب اللہ مزاحمت تحریک کے ڈپٹی سکریٹری جنرل شیخ نعیم قاسم نے ایک اسرائیلی جنگی طیارے کومار گرانے پر شامی فوج کو سراہا اور کہا کہ آج کے بعد سے صیہونی ریاست کے حملوں کا جواب پوری طاقت سے دیا جائے گا۔
شیخ قاسم نے کہا کہ اسرائیلی جنگی طیارے کو مار گرانا اس امر کی تصدیق کرتا ہے کہ اب حملوں پر خاموشی کے دن لد گئے۔ بیروت میں لبنانی پارلیمنٹ میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شیخ قاسم نے کہا کہ آج کے بعد سے اسرائیل کی ممکنہ مستقبل کی جارحیت کے ردعمل میں مختلف خطوں سے اسرائیل کو نشانہ بنا کر حملے کیے جائیں گے۔
واضح رہے کہ شام کے فضائی دفاعی یونٹوں نے شام کے وسطی حصہ میں واقع شامی فوج کے مورچوں پر حملہ کرنے آنے والے اسرائیلی جنگی طیارے کو نشانہ بنا کر مار گرایا تھا ۔لیکن اس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔اور دونوں پائلٹ اس میں سے بحفاظت باہر نکل آئے تھے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Hezbollah israeli aggression no more remains unanswered in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
Tags: ,

Leave a Reply