غزہ پٹی کے عوام غاصبوں کے خلاف سینہ تان کر کھڑے ہیں:حزب اللہ سربراہ

بیروت :حزب اللہ کے سکریٹری جنرل سید حسن نصر اللہ نے کہاہے کہ غزہ پٹی کے عوام غاصبوں کے خلاف سینہ تان کر کھڑے ہیں۔لبنانی میڈیا المنار کے مطابق نصراللہ نے یہ ریمارکس ایک ویڈیو کانفرنس کے توسط سے دیے۔
نصر اللہ نے غزہ میں فلسطینی جانبازوں کو ،جو مقبوضہ علاقہ سے متصل سر حد پر قابض طاقت کے خلاف مزاحمت کر رہے ہیں،خراج تحسین پیش کیا۔انہوںنے مزید کہا کہ غزہ احتجاج صدی کے معاہدہ پر کاری وار ہے۔
انہوں نے سعودی جنگ کی تیسری سالگرہ پر یمنی عوام کے استقلال کو بھی سلام کیا۔انہوں کہا کہ لبنانی پارلیمنٹ ہمارے ملک میں اداروں کی ماں ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے دانستہ طور پر اپنی متحدہ فہرست کا نام عمل تحریک رکھا ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Hezbollah chief gazans bravely standing up against in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply