حزب اللہ اور شامی فوج نے داعش کے قبضہ سے کئی علاقہ چھڑا لیے

بیروت: شامی فوج اور حزب اللہ نے مشترکہ مہم چلا کر لبنان کی سرحد سے ملحق شامی سرحد کے نزدیک نام نہاد دولت اسلامیہ فی العراق و الشام ( داعش) کے کنٹرول میں چلے جانے والے بیشتر علاقے داعش کے چنگل سے چھڑا لیے ۔ لبنان حزب اللہ کے لیڈر سید حسن نصراللہ نے ایک ٹی وی چینل کو بتایا کہ داعش کے ساتھ جنگ کے ساتھ ساتھ بات چیت کی کوشش بھی کی جا رہی ہے لیکن یہاں فوجی فتح کی مزید ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ شامی فوج اور حزب اللہ کے لڑاکوں نے اب تک یہاں تقریباً 270 مربع کلومیٹر کے علاقے پر مکمل طور پر قبضہ کر لیا ہے۔سرحدی علاقے میں جنگ ایک بڑی فتح کی جانب گامزن ہے۔ قابل غورہے کہ ایران حامی حزب اللہ گروپ اور شامی فوج شام کے مغربی ہوالامون علاقے میں داعش کے دہشت گردوں کو بھگانے کے لئے ایک مہم چلا رہا ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Hezbollah and syrian army liberate large islamic state group enclave in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply