لبنان کے پارلیمانی انتخابات میں ایران نواز حزب اللہ کو اکثریت حاصل

بیروت: لبنانی ذرائع ابلاغ اور سیاست دانوں نے کہا ہے کہ لبنان کے پارلیمانی انتخابات کے ابتدائی نتائج کے مطابق ایران حمایت یافتہ حزب اللہ اور اس کے سیاسی حلیفوں نے نصف سے زائد سیٹوں پر کامیابی حاصل کر لی۔
حلیف پارٹیوں اور آزاد امیدواروں کی مدد سے پارلیمنٹ میں حزب اللہ گروپ کو معمولی اکثریت حاصل ہو گئی ہے۔ اگرچہ یہ نتائج غیر سرکاری ہیں لیکن اگر حتمی نتائج کے اعلان کے بعد درست ثابت ہو جاتے ہیں تو سیاسی طور پر حزب اللہ بہت مستحکم ہو جائے گاغیر سرکاری تعداد اس امر کی نشاندہی کرتی ہے کہ مغربی حمایت یافتہ وزیر اعظم سعد الحریری اپنے مضبوط گڑھ مانے جانے والے انتخابی حلقوں میں سیٹیں ہارنے کے باوجود آئندہ حکومت میں وزارت عظمیٰ کے عہدے کی دوڑ میں پیش پیش رہیں گے،کیونکہ وہ سنی مسلمان ہیں اور ملک کے مسلکی مخلوط حکومت نظام کے مطابق لبنان کا وزیر اعظم کوئی سنی ہی ہو سکتا ہے۔
واضح ہو کہ لبنان میں9سال کے بعد پارلیمانی انتخابات کرائے گئے ہیں۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ لبنان میںحزب اللہ کی مضبوط پوزیشن عراق اور شام کے راستے بیرو تک ایران کی علاقائی غلبہ اور پیش رفت کی مظہر ہے۔حزب اللہ کو امریکہ ایک دہشت گرد گروپ اور پڑوسی اسرائیل کا دشمن قرار دے چکا ہے۔

Title: hezbollah allies set for gains in lebanon parliament unofficial results | In Category: دنیا  ( world )

Leave a Reply