افغان حکومت کے ساتھ امن معاہدہ پر دستخط کرنے کے لیے حزب اسلامی نے ناقابل قبول شرطیں رکھ دیں

کابل:گلبدین حکمت یار کی قیادت والی حزب اسلامی پارٹی نے حکومت افغانستان کے ساتھ امن معاہدہ پر دستخط کرنے کے لیے کچھ ایسے مطالبات پیش کر دیے جن کو تسلیم کیا جانا ناممکن ہے۔
اس معاملہ میں شامل ایک ذریعہ نے خبر ایجنسی اے پی کو بتایا کہ نئے مطالبات میں امریکہ سے تمام معاہدوں کی تنسیخ،غیر ملکی فوجیوں کی واپسی کا مقررہ وقت اور یہ کہ اس معاہدہ پر نئی حکومت کے ذریعہ دستخط کرنا جیسے مطالبے شامل ہیں۔
حزب اسلامی کی مذاکراتی ٹیم کے ایک رکن نے کہا کہ یہ مطالبات صدر محمد اشرف غنی کے نام ایک مکتوب میں کیے گئے ہیں۔اس سے قبل حکمت یار نے کہا تھا کہ انہوں نے غیر ملکی فوجوں کے مکمل انخلا کے مطالبہ سے پیچھے ہٹ کر افغان حکومت کے ساتھ امن عمل کے لیے اپنی شرائط تبدیل کر دی ہیں ۔
ابتدا میں حکمت یارنے اپنی پارٹی اور افغان حکومت کے درمیان امن مذاکرات کے لیے غیر ملکی فوجوں کے مکمل انخلا کا مطالبہ کیا تھا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Hezb e islami issues new impossible to meet demands for peace agreement in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply