ہلمند میں پکڑے گئے خود کش بمبار نے پاکستان میں تربیت حاصل کرنے کا اعتراف کیا

Helmand suicide bomber claims he was trained in Pakistan
کابل: جنوبی ہلمند صوبہ میں پکڑے گئے ایک خود کش بمبار نے دعویٰ کیا ہے کہ اسے ڈورنڈ لائن پار اور حقانی دہشت گرد نیٹ ورک والے علاقے شمالی وزیرستان میں تربیت حاصل کی تھی۔
ڈورنڈ لائن پار در اصل وہ اصطلاح ہے جسے پاکستان کے قبائلی خطوں کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔افغان انٹیلی جنس ، نیشنل ڈائریکٹوریٹ آف سیکورٹی (این ڈی ایس)کے مطابق ایک مشتبہ خود کش بمبار عین اس وقت پکڑا گیا جب وہ ہلمند صوبہ کے ایک مصروف ترین علاقہ پر حملہ کرنے ہی والا تھا۔
این ڈی ایس نے مزید کہا کہ گرفتار کیے گئے خود کش بمبار کی شناخت قاری سید نبی کے طور پر کی گئی ہے۔یہ جیلانی کا بیٹا ہے جسے ہلمند کے دارالخلافہ لشکر گاہ شہر سے گرفتار کیا گیا تھا۔