حکمت یار کا ملا منصور کی موت پر اظہار تعزیت،طالبان کے ساتھ مخلوط حکومت بنانے کی پیشکش

کابل: حزب اسلامی کے امیر گلبدین حکمت یار نے مل اختر منصور کی امیرکی ڈرون حملہ میں ہلاکت پر ان کے لواحقین اور حامیوں سے اظہار تعزیت و ہمدردی کیا۔اپنی تنظیم اور حکومت افغانستان کے درمیان جاری امن مساعی کے درمیان حکمت یار نے ایک غیر معمولی بیان جاری کر کے طالبا ن سے کہا ہے کہ ان کی تنظیم کے ساتھ وہ مخلوط حکومت بنائیں۔
انہوں نے طالبان کو تلقین کی کہ وہ مشترکہ اہداف تک رسائی اور ملک کے بحران کو دور کر نے کے لیے ان کے ساتھ مل کر کام کریں۔حزب اسلامی کے رہنما نے طالبان سے یہ بھی کہا کہ امن کے لیے کی جارہی کوششوں میںاور ملک کے مستقبل کے لیے جہاد اور مزاحمت میںان کے ساتھ مل کر کام کریں ۔ اس سے قبل طالبان مخلوط حکومت کے قیام کے لیے حزب اسلامی کی تجویزمسترد کر چکے ہیں اوردونوں گروپوں میں کئی موقعوں پر خونیں تصادم ہو چکے ہیں۔
حزب اسلامی کی طرف سے یہ تجویز قصر صدارت سے اس اعلان کے بعد آئی ہے جس میں کہا گیا تھا کہ گلبدین حکمت یار کی حزب اسلامی کے ساتھ امن معاہدہ کرنے کے لیے کوئی ڈیڈ لائن مقرر نہیں کی گئی۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Hekmatyar offer condolences over mullah mansoors death in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

One thought on “حکمت یار کا ملا منصور کی موت پر اظہار تعزیت،طالبان کے ساتھ مخلوط حکومت بنانے کی پیشکش

Leave a Reply