ٹرمپ کے نئے سفری پابندی فرمان کو ہوائی ریاست عدالت میں چیلنج کرے گی

واشنگٹن: امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے چھ مسلم اکثریتی ممالک کے لوگوں کے امریکہ آنے پر پابندی کا جو نیا حکم نامہ جاری کیا ہے اسے عارضی طور سے روکنے کے ارادے سے ہوائی ریاست عدالت سے رجوع کرے گی۔
ٹرمپ انتظامیہ نے اس ہفتہ ایک نیا حکم جاری کیا ہے جو ان کے پچھلے حکم کی جگہ لے گا۔ پچھلے حکم کو چند ریاستوں نے عدالت میں چیلنج کیا تھا جس کے بعد کچھ تبدیلیوں کے ساتھ انہوں نے دوسرا حکم جاری کیا ہے تاکہ اسے عدالت میں روکا نہ جاسکے۔
واضح رہے کہ ترمیم کے بعد جو دوسرا فرمان جاری کیا گیا ہے اس میں عراق کا نام اس فہرست سے ،جن میں ان مسلم ملکوں کے نام تھے جن کے شہریوں پر امریکہ میں داخلہ پر پابندی لگا دی گئی تھی،حذف کردیا گیا ہے ۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Hawaii plans to be first state to challenge trumps new travel ban in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply