ہوائی کے وفاقی جج نے ٹرمپ کے سفری پابندی فرمان پر عمل آوری غیر معینہ مدت کے لیے روک دی

ہوائی:صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی جانب سے لگائی گئی 6 مسلم ممالک پر سفری پابندی کے نئے حکم نامے پر امریکی ہوائی کے وفاقی جج نے غیر معینہ مدت تک عمل آوری روک دی۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ملک میں سیاحت اور بین الاقوامی طلبہ کی آمد دونوں کو پہنچنے والے نقصان سے بچنے کیلئے امریکی ریاست ہوائی کے جج نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سفری پابندیوں کے نئے حکم نامے کو غیر معینہ مدت کیلئے معطل کردیا۔ جب تک مقدمہ عدالت کے زیر نگرانی ہوگا اس وقت تک مسلم ممالک پر ٹرمپ کی جانب سے لگائی جانے والی پابندیاں لاگو نہیں ہونگی۔
واضح رہے کہ ٹرمپ کے حکم نامے کے بعد ملک میں بڑی شدت سے عوامی احتجاج شروع ہوگئے اور ملک کی مختلف ریاستوں عدالت میں حکم نامے کے خلاف کیس درج کروادیا تھا۔ جس کے باعث عدالت نے ٹرمپ کے حکم نامے کو غیر معینہ مدت کے لیے معطل کردیا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Hawaii judge extends national halt on trumps travel ban in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply