ہوائی ٹرمپ کی نئی سفری پابندی کو عدالت میں چیلنج کرنے والی پہلی ریاست بن گئی

واشنگٹن: امریکہ کی ہوائی ریاست نے مسلم ممالک کے شہریوں کے امریکہ میں داخلے پر پابندی کے حوالے سے صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے حالیہ نئے حکومتی فرمان کو ہونو لولو ضلع عدالت میںچیلنج کردیانے اس کے ساتھ ہی ہوائی ٹرمپ کے اس نظر ثانی شدہ فرمان کو چیلنج کرنے والی پہلی ریاست بن گئی۔
قبل ازیں امریکہ کی ڈسٹرکٹ کورٹ کے جج ڈیری واٹسن نے کہا تھاکہ ٹرمپ کے سات مسلم اکثریت والے ممالک کے شہریوں کو امریکہ کے سفر پر پابندی لگانے کے نئے ایگزیکٹو آرڈر کو ہوائی ریاست چیلنج کر کے اس سلسلے میں مقدمہ دائر کرسکتی ہے۔
ہوائی ریاست نے دعویٰ کیا تھا کہ کو صدر کا دستخط شدہ ترمیمی پابندی فرمان امریکی آئین کی خلاف ورزی ہے۔پیر کو جو نیا ترمیمی فرمان جاری کای گیا تھا اس میںمسلم اکثریت والے چھ ممالک کے شہریوں کو نئے ویزے جاری کرنے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Hawaii becomes first state to sue over trumps revised travel ban in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply