ذاکرنائیک کو ملیشیا میں قیام کے لیے مستقل رہائش نامہ دے دیا گیا

کولالمپور:مبلغ اسلام ڈاکٹر ذاکر نائیک جنہیںہندوستان نے اشتہاری قرار دے رکھا ہے اور یو کے نے جن کے داخلے پر پابندی عائد کر رکھی ہے انہیں ملیشیا مین مستقل رائش کا اجازت نامہ دے دیا گیا۔
اور حکومتی افسران بالا نے انہیں گلے لگا رکھا ہے۔نقادوں کی نظر میں ڈاکٹر نائیک کی ملیشیا میں موجودگی ایک ایسے ملک میں جہاں عیسائیوں، ہندوؤں اور بودھوں کا اچھی خاصی تعداد ہے اور جس کی عرصہ دراز سے اعتدال پسند اسلامی شبیہہ ہے وہاں غیر لچکدار اسلام پسندوں کواعلیٰ سطحی حمایت ملنے کی علامت کہی جارہی ہے۔
ڈاکٹر نائیک کی وہاں کس قدر پذیرائی کی جارہی ہے اس کا اندازہ اس سے لگایا جا سکتا ہے کہ گذشتہ ماہ جب وہ ملیشیا کی ایک اہم مسجد پوترا مسجد سے،جس میں اکثر و بیشتر وزیر اعظم اور ان کے کابینی رفقاءنماز اداکرتے ہیں،باہر نکلے توسیکڑوں کی تعداد میں ان کے مرید ان کے ارد گرد جمع ہو گئے اور ان کے ساتھ سیلفیلینا چاہا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Hardline preacher zakir naik finds refuge in malaysia as politicised islam grows in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply