سری لنکا میں روہنگیا مسلمان پناہ گزینوں کے کیمپ پر بودھ راہبوں کا حملہ

کولمبو:سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو کے مضافات میں اقوام متحدہ کے زیر انتظام لگائے گئے روہنگیا مسلمانوں کے کیمپ پر بودھ راہبوں نے انہیں دہشت گرد کہتے ہوئے حملہ کردیا اور مظالبہ کیاکہ ان سب کو میانمار واپس بھیج دیا جائے۔ تاہم اس حملہ میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق بدھ مت مذہب کے پیروکاروں نے پولس پر سری لنکا آنے والے مہاجرین کو قید کرنے کیلئے دباؤ ڈالنے کے لیے یہ حملہ کیا۔ جس کے بعد پولیس نے خواتین اور بچوں سمیت 31 مہاجرین کو گرفتار کرکے ملک کے جنوبی علاقے میں بوسا نامی کیمپ میں منتقل کردیا۔
دوسری جانب میانمار میں روہنگیا مسلمانوں پر ظلم و تشدد اور وہاں کے بحران کو زیر بحث لانے کیلئے آج اقوام متحدہ کا اجلاس منعقد ہوگا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل آنتونیو گوترس اجلاس سے خطاب کریںگے۔یہ اجلاس سات ممالک کی درخواست پر بلایا گیا ہے ان میں امریکہ، فرانس، برطانیہ، مصر، قازخستان، سینیگال اور سویڈن شامل ہیں۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Hardline buddhist monks storm un safe house in sri lanka to attack rohingya refugees in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply