حقانی نیٹ ورک کے بانی جلال الدین حقانی کا انتقال

اسلام آباد: افغانستان کا سب سے زیادہ اثر و رسوخ رکھنے والا اور نہایت خطرناک و ہلاکت خیز دہشت گرد گروپوں کےحقانی نیٹ ورک کے بانی جلال الدین حقانی کا ایک لمبی بیماری کے بعد انتقال ہو گیا۔

طالبان نے ایک بیان مین کہا کہ جلال الدین حقانی طویل عرصہ تک بیمار رہنے کے بعد چل بسے۔ جلال الدین کا بیٹا سراج الدین اب اس سفاک گروہ کا سربراہ ہے۔

وہ طالبان کا بھی نائب سربراہ ہے۔طالبان نے اپنے بیان میں کہا کہ جلال الدین اس دور کے معروف جہادی شخصیات میں سے ایک تھے۔1980کے عشرے میں حقانی امریکہ اور پاکستان کی مدد سے افغانستان پر قابض سوویت یونین کے خلاف لڑنے والے افغان مجاہدین کا ایک جری کمانڈر تھا۔

اس کی تنظیم اپنی بربریت، جارحیت اور ہلاکت خیزی سے بہت بدنام ہو گئی تھی جس نے سی آئی اے کی بھی اپنی طرف توجہ کر لیاور امریکی کانگریس کے ایک رکن چارلی ولسن حقانی سے خصوصی طور پر ملنے آئے۔

روانی کے ساتھ عربی زبان بولنے میں ماہر جلال الدین کے عرب جہادیوں بشمول اسامہ بن لادن سے بھی گہرے روابط تھے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Haqqani network founder jalaluddin dead say afghan taliban in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply