امریکہ نے اسامہ کے بیٹے حمزہ بن لادن اور القاعدہ لیڈر ابراہیم البنا کو ممنوعہ فہرست میں شامل کیا

واشنگٹن:القاعدہ کے رہنما اسامہ بن لادن کے بیٹے حمزہ بن لادن اور عرب ممالک میں سرگرم القاعدہ کے ایک دیگرسینئر لیڈر کو آج امریکہ نے دہشت گردوں کی ممنوعہ فہرست میں شامل کر لیا۔ امریکہ کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں یہ اطلاع دی۔
وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے بعد امریکہ کے شہری اب ان دہشت گردوں سے کسی بھی قسم کا تعلق نہیں رکھ سکیں گے۔ وزارت خارجہ کے مطابق حمزہ بن لادن اور ابراہیم البنا کو عالمی دہشت گردوں میں شمار کیا گیا ہے۔
حمزہ بن لادن سینئر القاعدہ لیڈر ایمن الظواہری کے گروپ کا ایک رکن ہے۔ جبکہ ابراہیم البنا عرب ممالک میں سرگرم القاعدہ کے گروہ کا سینئر رکن ہے۔ البنا نے القاعدہ کو فوجی اور سکیورٹی سے متعلق مدد فراہم کی ہے۔ امریکہ نے ابراہیم البنا پر پانچ لاکھ ڈالر کے انعام کا اعلان بھی کیا ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Hamza bin laden son of osama put on u s terror blacklist in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply