حماس نے سعو دی وزیر خارجہ کے بیان کو فلسطینیوں اور امت مسلمہ کے خلاف سازش بتایا

یروشلم:حماس نے سعودی وزیر خارجہ کے بیان کو ، جس میں اس نے قطر سے کہا ہے کہ وہ حماس جیسے مزاحمتی گروپوں کی حمایت کرنا بند کر دے،فلسطین کے عوام اور امت مسلمہ کے خلاف سازش قرار دیتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب کے اس بیان سے غلط فائدہ اٹھاتے ہوئے اسرائیل فلسطین کے خلاف جارحیت کو تیز کر سکتا ہے۔عرب ذرائع کے مطابق فلسطین کی مزاحمتی تحریک حماس نے سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر کے حالیہ بیان کو فلسطین اور امت مسلمہ کے خلاف سازش قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب کے اس موقف سے عالمی سطح پر فلسطین اور مسلم اقوام کمزور جبکہ قابض صہیونی ریاست کو مضبوط کرنے میں مدد ملے گی۔
مزاحمتی تحریک حماس کا مزید کہنا ہے کہ فلسطینی عوام اور دنیا بھر میں موجود تمام مسلمان سرزمین فلسطین اور مقدس مقامات کی آزادی تک مزاحمتی تحریک کو جاری رکھنے کے لئے پر عزم ہیں۔ سعودی وزیر خارجہ نے اسرائیل کے مفاد میں بیان دیا ہے اور صہیونی اب سعودی عرب کے اس بیان سے غلط فائدہ اٹھاتے ہوئے فلسطینی عوام اور مسجد الاقصیٰ پر جارحیت کا نیا محاذ کھول سکتے ہیں۔واضح رہے کہ سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ قطر کو حماس جیسے مزاحمتی گروہوں کی حمایت ترک کردینا چاہئے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Hamas critiques saudi fm for comments on qatar crisis in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply